گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے سات سالہ بچی کو پھندا دے کر قتل کر دیا گیا۔ ورثاء کے مطابق ایمان فاطمہ کی نعش چمن شاہ قبرستان کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے ملی۔ بچی کے والد محمد خالد کا کہنا ہے کہ ایمان فاطمہ کو 6 بجے کے قریب گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔ وہ والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
گوجرانوالہ : 7 سالہ بچی کو پھندا دیکر قتل کرکے نعش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی
Nov 07, 2016