سیالکوٹ: بھارت نے چناب کے بعد دریائے جموں توی کا پانی بھی روک لیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت نے دریائے چناب کے بعد دریائے جموں توی کا پانی بھی روک لیا جس کی وجہ سے دریائے جموں توی میں پانی کا بہاؤ صرف ایک ہزار 78 کیوسک رہ گیا اور دریائے جموں توی کا ستانوے فیصد سے زائد حصہ خشک ہوچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کا پانی بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روک رکھا ہے اور پانی کی آمد سات ہزار اٹھارہ کیوسک ہے اور اب بھارت نے دریائے جموں توی کا بھی پانی روک لیا ہے۔ محکمہ آب پاشی کے مطابق چھیاسی دیہات پر مشتمل علاقہ بجوات کے چپراڑ، سیدپور، صالح پور، سہیل پورہ سمیت درجنوں دیہات کے سامنے سے گزرنے والے دریائے جموں توی میں پانی کی آمد صرف ایک ہزار 78کیوسک رہ گئی ہے، نہ ہونے کے برابر پانی کی وجہ سے دریائے جموں توی کا زیادہ حصہ خشک ہوچکا ہے جس سے زراعت کے شعبہ کو شدید نقصان ہورہا ہے، کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے دریائے چناب اور دریائے جموں توی کا پانی روکے جانے پر بھارت کے خلاف عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اٹھایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...