نئی دہلی (اے ایف پی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے اعلی بزنس وفد کے ہمراہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئیں، یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانوی وزیراعظم اپنے پہلے 3 روزہ دورہ بھارت پر بھارت پہنچیں جو یورپ سے باہر ان کے پہلا دورہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم تین روزہ دورے کے دوران منگل کے روز بنگلورکا دورہ کرینگی۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اگرچہ تھریسامے کی حکومت کھلے طور پر بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات نہیں کر سکتی تاہم وہ یورپی یونین سے باہر دوطرفہ معاہدوں کی تلاش میں ہے تھریسامے بھارتی صنعتکاروں کے وفد سے خطاب بھی کریں گی۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئیں
Nov 07, 2016