شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی، دوبارہ نکاح فوٹو سیشن کیلئے کیا، ریحام کی تصدیق نکاح7محرم کو ہوا، مفتی سعید کا موقف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے شادی کی اصل تاریخ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ریحام خان نے انکشاف کیا شادی آٹھ جنوری 2015ء کو نہیں 31 اکتوبر 2014ء کو ہوئی۔ دوبارہ نکاح فوٹو سیشن کیلئے تھا۔ بیاہ خفیہ رکھنے میں میری مرضی شامل نہیں تھی شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی۔ آٹھ جنوری کو نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے نکاح سات محرم کو ہوا۔ کیلنڈر دیکھ لیں کیا تاریخ تھی؟ کیلنڈر سے تصدیق کی گئی تو معلوم ہوا سات محرم کو 31 اکتوبر 2014ء تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے 8 جنوری 2015ء کو کہا تھا ابھی ابھی نکاح ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...