شریف خاندان کو بچانے کے لئے درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں: عمران

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے پر وزیرداخلہ کی مجوزہ کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران کی زیر صدارت بنی گالا میں اہم رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین سمیت اہم رہنما شریک ہوئے اجلاس کے دور ان چیئرمین پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت سے متعلق لیگل کمیٹی نے بریفنگ دی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان (آج) پیر کو سپریم کورٹ جائیں گے ۔گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کی سماعت بڑی کامیابی ہے، حکومت پاناما لیکس پر سماعت کو طول دینا چاہتی ہے۔ عمران نے کہا کہ شریف خاندان کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ متنازعہ خبر سے متعلق انکوائری وزیراعظم کے سٹاف کے خلاف ہے تو یہ وزیراعظم کے خلاف ہی ہے لہذا وزیراعظم کو انکوائری کمیٹی بنانے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی کا سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ہونا چاہیے اور رپورٹ بھی ان کے پاس جانی چاہیے، ماڈل ٹاؤن واقعہ کی انکوائری ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ہوئی جس کی رپورٹ حکومت نے دبالی۔ ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیٹی کو ہم نہیں مانتے۔ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی جائے جس کا سربراہ چیف جسٹس کو ہونا چاہیے۔ نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔صباح نیوز کے مطابق عمران کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی چوری بے نقاب ہونیوالی ہے۔ عمران نے پارٹی رہنمائوں کو بھر پور انداز میں پانامہ لیکس پر اپنا موقف اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...