میلبورن (اے پی پی) آسٹریلیا میں میلبورن کے مضافات میں کئی سو لوگوں نے علاقے میں پناہ گزینوں کو رکھنے کی ایک تجویز کے حق اور اس کی مخالفت میں جلوس نکالے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں قدامت پسند حکومت کی جانب سے کشتیوں کے ذریعے آسٹریلیا پہنچنے کی کوشش کرنے والے پناہ کے متلاشیوں پر ،مستقل پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔حکومتی منصوبوں کے اعلان کے بعد پناہ کی غرض سے ملک میں غیر قانونی طریقوں سے داخل ہونے والوں کے خلاف سخت پالیسی پر سیاسی بحث حال ہی میں زور پکڑ چکی ہے۔
افغانستان میں آسٹریلیائی خاتون اغوا
کینبرا (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او)کے لئے کام کرنے والی ایک آسٹریلیائی خاتون کواغوا کرلیا گیا ہے۔آسٹریلیائی دارالحکومت کینبرا میں بیرون ملک اور تجارتی امور کے محکمے کے ترجمان نے ای میل کے ذریعہ دئے گئے ایک بیان میں بتایا کہ کابل میں واقع آسٹریلیائی سفارت خانہ دارالحکومت کابل میں اغوا کی گئی آسٹریلیائی شہری کے بارے میں ضروری پوچھ گچھ کررہا ہے۔انہوں نے کہا اس واقعہ کے سلسلے میں ہم زیادہ کچھ نہیں بتا سکتے۔
اغوا
آسٹریلیا: پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے حق اورمخالفت میں مظاہرے
Nov 07, 2016