لاہور (نیوز رپورٹر) میو ہسپتال کے ڈاکٹرسلمان کاظمی کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو لکھے گئے خط کا جواب موصول ہوگیا۔ میو ہسپتال لاہور کے شعبہ ماہر امراض بچگان اور میڈیسن کے20ڈاکٹرز نے اپنی لکھی گئی کتاب ’’صحت تعلیم سے‘‘ کامسودہ جنرل راحیل شریف کو بھیجا تھا کہ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے آرمی سکولوں کے تعلیمی نصاب میں یہ کتاب شامل کی جائے جس پر چیف آف آرمی سٹاف سیکرٹریٹ سے اس خط کا جواب موصول ہوگیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ان کی کتاب کا مسودہ میڈیکل ڈائریکٹیوریٹ کو ریفر کردیا گیا ہے۔