استقامت ، عبادت ، ایثار ، جہاد اور حمایت دین کا جو مظاہرہ حضرت سیدہ زینبؓ نے فرمایا وہ بے مثال ہے : منہاج القرآن ویمن لیگ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دور حاضر کی خواتین کو حضرت زینبؓ کی سیرت مبارکہ اور واقع کربلا کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا ۔ یزید کے دربار میں حضرت زینبؓ کے چہرہ مبارک پرمولا علیؓ کا جلال تھا۔حضرت زینبؓ کی سیرت مبارکہ پر عمل کر نے سے دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار صدر منہاج القران ویمن لیگ لاہور زاراملک ، میڈم نوشابہ اور مسز عبدالر ئو ف بٹ نے دوسری سالانہ سیدہ زینبؓ کانفرنس (برائے خواتین ) میں کیا کانفرنس میں حضرت سیدہ زینب ؓکی سیرت اور واقعہ کربلا کے بعد یزید کے دربار میں ان کی جرات اور لہجہ حیدری میں اسلام کی صیحح تصویر کو پیش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ استقامت، عبادت ، ایثار ، جہاد اور حمایت دین کا جو مظاہرہ حضرت سیدہ زینبؓ نے فرمایا وہ بے مثال ہے۔

ای پیپر دی نیشن