ترکی اُمت مسلمہ کی اُمیدوں کا مرکز ، مظلوم مسلمانوں کیلئے روشنی کی کرن بن چکا ہے : راشد نسیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ ترکی امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے روشنی کی کرن ہے،طیب اردگان اس وقت سلطنت عثمانیہ کو دوبارہ زندہ کرنے اور ترک قوم کے بہترین لیڈر ثابت ہوئے ہیں،15جولائی کے ناکام انقلاب کے پیچھے مغربی سازشوں اور گولن خفیہ تحریک کا گٹھ جوڑ ملوث تھا، اردگان اس وقت کمال اتاترک کے برابری کا لیڈر بن چکا ہے،جب ترکی میں ایک روٹی 20ہزار لیرا کی اور ایک ڈالر کی بوری بھرکرنسی ملتی تھی،جسٹس پارٹی کی حکومت اور صدرطیب ایردگان کی بہادر قیادت میں آج ترکی معیشت کی ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کو قرضہ دینے کی آفر کرچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن