لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلاح انسانیت فائونڈیشن لاہور کی جانب سے ائیرپورٹ روڈ مرکز الہادی میں ایک اور جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کا یہ پلانٹ علاقے کے عوام الناس کو صاف شفاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نصب کیا گیا ہے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح خطیب مرکز الہادی ابو حفص علی نے کیاجبکہ اس موقع پر فلاح انسانیت فائونڈیشن نیو ڈیفنس کے مسئول اشتیاق احمد، چوہدری حنیف بھٹی، چوہدری احسان الحق، حاجی اکرم گجر، حاجی خالد جاوید، نواز علوی اور چوہدری نبیل سمیت معززین علاقہ اور مرکزی الہادی کے نمازی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت ایئر پورٹ روڈ مرکز الہادی میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
Nov 07, 2016