لاہور( خصوصی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالدعابدنے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدئہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے ، زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی بھی عمارت قائم نہیں رہ سکتی ۔