لاہور(نیوزرپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی بھر مار کی وجہ سے سمال ٹریڈرز بے شمار مسائل کا شکار ہیں حکومت بے جا ٹیکسز کی بھرمار کوختم کرنے کیلئے اصلاحات کرے۔میاں سلیم نے کہا کہ ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی وجہ سے تاجر برادری اپنا سرمایہ کھانے کے بعد ایک دوسرے کے مقروض ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ،اور کاروباری لاگت میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کا زمینی حقائق دیکھے بغیر ٹیکسز کے جبراً نفاذ کی وجہ سے FBR اور تاجربرادری میں خلاء بڑھتا جا رہا ہے ۔
ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کی وجہ سے سمال ٹرینڈرز بے شمار مسائل کا شکار ہیں، میاں طارق
Nov 07, 2016