بارش ‘بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا دوبارآغاز پرسوں سے ہوگا

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا دوبارہ باقاعدہ آغازپرسوں 8 نومبر کو ہوگا جبکہ تمام ٹیمیں بارش کے باعث منسوخ میچوں کے انعقاد کے لیے تیار ہوگئی ہیں۔ بی پی ایل کی تمام سات ٹیمیں میچوں کے دوبار انعقاد کے لیے متفق ہوچکی ہیں جس کے بعد 8 نومبر کو بی پی ایل کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔بی پی ایل کا آغاز 4 نومبرکو ہوا تھا تاہم شدید بارش کے باعث اب تک کوئی میچ مکمل طور پر نہیں کھیلا جاسکا تاہم میچوں کے پوائنٹس تمام ٹیموں میں برابر تقسیم کردیے گئے تھے۔ بی پی ایل کی گورننگ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام میچوں کو دوبارہ کھیلا جائے گا۔کومیلا اور راج شاہی کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔نئے شیڈول کے مطابق بریسال اور کھلنا، رنگپور اور راج شاہی کے جو میچز 6 نومبر کو ہونے تھے وہ بالترتیب 20 نومبر کو چٹاگانگ اور 28 نومبر کو ڈھاکا میں ہوں گے۔8 نومبر کو لیگ کا پہلا میچ کومیلا اور چٹاگانگ کے درمیان ہوگا ‘ اسی دن دوسرا میچ بریسال اور ڈھاکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن