پشاور(این این آئی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے 50 کے قریب مزید کنٹینرز لکی مروت پہنچ گئے۔ کنٹینرز کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے۔ 500 سے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تھی جبکہ دفعہ 144 کے تحت 10 افراد کے اکٹھا ہونے پر بھی پابندی عائد رہی ۔ سی پیک کنٹینرز لکی مروت سے ہوتے ہوئے ڈی آئی خان پہنچیں گے جہاں سے بلوچستان میں داخل ہوں گے۔ گذشتہ روز بھی 100 کے قریب کنیٹنرز لکی مروت سے اپنی اگلی منزل کی طرف رواں دواں رہے۔