چونترہ میں زرعی کھاد کی گراںفروشی! خادم اعلیٰ نوٹس لیں!

مکرمی: ان دنوں گندم کی کاشت زوروں پر ہے جس کیلئے کھادوں کا استعمال ضروری ہے حکومت نے کھادوں کا زیادہ استعمال یقینی بنانے کیلئے کھادوں کی قیمتوں میں رعائیت(سبسڈی) دے رکھی ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چونترہ (تحصیل و ضلع راولپنڈی) خاص اڈاہ پر چوہدری ٹریڈرز کھادوں کی من مانی قیمت وصول کر رہا ہے۔ اگلے دن راقم نے اس سٹور سے DAP کھاد خریدنی چاہی تو فی بیگ قیمت2830/- روپے بتائی گئی جب رسید مانگی گئی تو سٹور کے مالک نے کھاد بیجنے سے انکار کر دیا اور دھمکیاں دیں جو کرنا ہے کر لو میںآپ کو کھاد نہیں دیتا۔ ضلعی انتظامیہ ، محکمہ زراعت کے حکام جن کا بھی اس معاملے سے تعلق بنتا ہے بلخصوص وزیر اعلٰی پنجاب صورت حال کا نوٹس لیں اور چوہدری ٹریڈرز جیسے گراں فروشی کے مرتکب افراد کے خلاف ضروری کاروائی کریں۔

(ایس حسین ملک ،چونترہ تحصیل وضلع راولپنڈی 0310-5204368)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...