سیالکوٹ (نامہ نگار) ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے پستول سمیت ائرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے والے شخص کو گرفتار کر لیا‘ اے ایس ایف کے مرزا سیف اللہ کے مطابق گوجرانوالہ کا اعجاز محمود اپنے عزیز کو قطر ائرویز پر چڑھانے آیا‘ شک پڑنے پر جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ مرزا سیف اللہ کی رپورٹ پر پولیس نے اعجاز محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گرفتار
سیالکوٹ: پسٹل لے کر ائرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے والا گرفتار
Nov 07, 2017