قلاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ مصالحتی سینٹرز میں کل 466 کیسز رپورٹ ہوئے اور 258 کیسز میں مصالحت کرائی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک کی مصالحتی عدالتوں کی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں مصالحتی سینٹرز کو 466 کیسز موصول ہوئے۔258 کیسز میں فریقین کا معاملہ مصالحت کے ذریعے نمٹایا گیا جبکہ 41 کیسز میں مصالحت نہ کرائی جا سکی۔فریقین کی عدم دستیابی پر 26 کیسز واپس بھیجے گئے۔رپورٹ کے مطابق کل 466 کیسز میں سے 125 فوجداری کیسز تھے۔ سول کیسز کی تعداد 166 تھی جبکہ فیملی اور گارڈین کیسز کی تعداد بتدریج 149 اور 7 تھی۔ رینٹ سے متعلق 3 کیس سامنے آئے۔7 اپیلیں اور 8 دوسری نوعیت کے کیسز سامنے آئے۔
رپورٹ جاری
پنجاب :مصالحتی عدالتوں میں 466 مقدمات، 258 میں صلح کرا دی گئی
Nov 07, 2017