اداکار نادر بلوچ انتقال کر گئے نماز جنازہ میں نامور شخصیات شریک

Nov 07, 2017

حیدر آباد (نامہ نگار) سندھ کے معروف ہدایتکار‘ کہانی نویس‘ اداکار نادر بلوچ دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے۔ شوبز‘ اسٹیج اور فلم کو 50 سال سے زائد عرصہ دینے والے نادر بلوچ کی نماز جنازہ گاڑی کھاتہ میں مدینہ مسجد میں ادا کی گئی بعدازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں فلم‘ ریڈیو‘ ٹی وی اور اسٹیج سے وابستہ نامور شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں