لاہور (کلچرل رپورٹر) فیض فائونڈیشن کے زیراہتمام تین روز فیض انٹرنیشنل فیسٹیول 17نومبرکو الحمرا آرٹ سنٹر میں شروع ہوگا جس میں علم وادب اورفن ثقافت کے حوالے سے مختلف تقریبات ہونگی ان میں ادبی نشست، پرفارمنگ آرٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ، نوجوانوں اور بچوں کی نشست، موسیقی اورڈانس پرفارمنس ہوگی ۔ تقریب میں اداکار شان، ماہرہ خان ، جواد احمد، جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ ، نبیل قریشی، سرمدکھوسٹ، امجد اسلام امجد، اصغر ندیم سید، ارشد محمود، کشور ناہید، مستنصر حسین تارڑ اور بہت سے دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔