ایشیاء کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کویت نے قطر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

کویت سٹی (رپورٹ عبدالشکور ابی حسن) کویت انڈر 19 کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے زیر اہتمام ایشیا کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں قطر کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ کوالالمپور میں جاری اس کوالیفائنگ راؤنڈ میں کویت نے قطر کی ٹیم کو 46 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد مطلوبہ ہدف باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے عبد الحسیب کو چار وکٹ حاصل کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن