خراب موسم‘ کھلاڑیوں کا مصروف شیڈول‘ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے امکانات معدوم

Nov 07, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور پاکستان میں موسم کی ابتر صورتحال کے باعث رواں ماہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2018ء میں دونوں ٹیموں کی مصروفیت کو دیکھ کر تین میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اس بات کا باقاعدہ اعلان کرنے سے کترا رہے ہیں تاکہ میڈیا میں ان کے بلند و بانگ دعووں کو تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پنجاب میں سموگ کی وجہ سے پہلے ہی لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے، موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے بھی ویسٹ انیڈیز ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے راضی نہیں ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اس صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے کہ 2018ء میں کس ماہ میں میچز کا انعقاد ممکن ہو سکے گا جس کے بارے میں جلد اعلان متوقع ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے تاحال صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کو کوئی خط نہیں لکھا ہے اور نہ یہ پی سی بی ہیڈکوارٹر میں سیریز کے انعقاد کی تیاریوں، ٹکٹوں کی فروخت کے معاملے کے حوالے سے کچھ نہیں ہو رہا ہے۔ پی سی بی ترجمان نے کسی بھی قسم کی صورتحال واضح کرنے کی بجائے چپ سادھ لی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا میں واضح کر چکے ہیں کہ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے پی سی بی حکام کی جانب سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے 5 دسمبر تک ولنگٹن میں کھیلا جائے گا ۔ویسٹ انڈیز کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ کا اعلان ہونے اور دورہ پاکستان سے متعلق تصدیق نہ ہونے کے باعث سیریز پر منسوخی کی تصدیق ہوگئی۔

مزیدخبریں