وزیراعظم کو غیر معیاری سمریاں بھجوانے پر بیورو کریسی کو ہدایات جاری

Nov 07, 2017

لاہور (معین اظہر سے) ملک میں بیوروکریسی وزیراعظم کو سیریس نہیں لے رہی ہے وزیراعظم کوسمریاں، رپورٹس اور دیگر بریف بھجوائے جارہے ہیں وہ غیر معیاری، غیر ضروری، بریف ٹھیک طریقہ سے نہیں ہوتے ہیں جس پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ہدایت پر وزیراعظم کے سیکرٹری نے کابینہ ڈویژن کو لیٹر لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کو ہدایات دی جائیں کہ وہ وزیراعظم کو میٹنگ کے بریف، سمریاں اور دیگر رپورٹس بھجوائیں تو اس میں مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں تاہم وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں کی طرف سے بعض بااثر وزیروں کے دباو پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کو رپورٹس نہیں بھجوائی جارہی ہیں جس پر اب بیورو کریسی کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق بعض اہم کیسوں میں صرف جو کرنا ہے اس کی رپورٹ بھجوائی گئی ہے جبکہ ماضی کیوں کرنا ہے یا اس کی ضرورت کیا ہے وہ نہیں بتایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو وفاقی وزارتوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی غیرمعیاری غیرتسلی بخش رپورٹس بھجوارہی ہے جس پر وزیراعظم کے سیکرٹری نے کابینہ ڈویژن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام وفاقی وزارتوں کے سربراہوں کو ہدایا ت جاری کردیں کہ وہ وزیراعظم آئند ہ سے جو رپورٹس، سمری یا منظوری کے لئے جو کاغذات بھجوائیں گے اس میں چھ چیزوں کا خیال لازمی رکھا جائے گا۔ میٹنگ کی صورت میں میٹنگ کا بیک گروانڈ رپورٹ جس میں بریف ہسٹری جس میں ماضی ہونے والے فیصلوں کے بارے میں پہلے اگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم سے کوئی کرنٹ ایشو ڈسکس کرنا ہے تو اس کرنٹ ایشو کو ڈسکس کرنے کی وجوہات کیا ہیں اور ان وجوہات کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے۔ معاشی ایشوز کے بارے میں واضح طور وزیراعظم کو بتایا جائے گا کہ کون سے ایشو ایسے ہیںجن پر بات کرنی ہے تاکہ ان ایشوز پر ہی بات کی جائے۔ ٹریڈ کے حوالے سے ایشوز پر بات کرنے سے پہلے اس کے اعداد شمار بھی وزیراعظم کو فراہم کرنے ہوںگے۔ سکیورٹی ایشوز کے بارے میں جو بھی میٹنگ ہوںگی اس بارے میں بھی مسائل ان کے حل اور دیگر تمام ایشوز کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔ متعدد وزارتوں اور دیگر اداروں کے ایشو ہوںگے ان میں تمام اداروں کو موقف سے وزیراعظم کو بھجوائے جانے والے بریف سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد کابینہ ڈویژن تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعظم/ سمریاں

مزیدخبریں