کراچی (کامرس رپورٹر)محمد حنیف گوہر صدر انصاف بز نس فورم سندھ ، نے کہا کہ حکومت نے مسلسل تیسر ی با ر تیل کی قیمتوںمیں اضافہ کر کے پسے ہو ئے طبقے کے ساتھ ظلم کیا ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.49روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل میں 5روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 5.19 پیسے فی لیٹر کے حساب سے لگا کر ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کو مزید بڑھاوا دیا ہے ۔ جس سے عام آدمی سے لے کر ملک کا تا جرطبقہ بری طر ح متا ثر ہو رہا ہے ۔ حکومت ما ہا نہ تقریبا 25ارب روپے سیلز ٹیکس اور 10 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی مد میں کما رہی ہے لیکن اسکے باوجود حالیہ اضافہ سبسڈائز کر نے کے بجائے عوام تک منتقل کیا گیا۔معیشت میں پیٹرولیم مصنوعات کو آمدن کا ذریعہ بنا کر حکومت 40% سے زائدریونیو پیٹرولیم سیکٹر سے حاصل کر رہی ہے۔ اس وقت پیٹرول پر 17%اور ڈیزل پر 31%سیلز ٹیکس کے علاوہ 10روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیو ی بھی ہے جو کہ ڈبل ٹیکس ہے ۔
مسلسل تیسری بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم وزیادتی ہے:حنیف گوہر
Nov 07, 2017