سعودی عرب: سینہ اور پیٹ سے جڑے سوڈانی بچوں کو الگ کرنے کا آپریشن کامیاب

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت اور ذاتی دلچپسی پر جود اور جنی نامی سوڈانی جڑواں بچوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کا طویل آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر برائے امداد وانسانی خدمات کے نگران اعلیٰ اور مشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی زیر قیادت آپریشن ٹیم نے9 گھنٹے پر محیط آپریشن کے دوران مطلوبہ کام انجام دیا۔ آپریشن 6 مراحل میں مکمل کیا گیا۔بچے پیٹ اعر سینے سے جڑے ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن