قاہرہ(این این آئی)مصر نے جرمنی، اٹلی اور ہالینڈ کے سفیروں کو دفتر خارجہ بلا کر انسانی حقوق کے وکیل کی گرفتاری کو ہدف تنقید بنانے پر احتجاج کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں ابراہیم متولی نامی وکیل کو، جو گزشتہ برس قاہرہ میں اغوا اور پھر قتل کر دی جانے والی اطالوی طالبہ گیولیو ریگینی کے مقدمے کی تفتیش میں مدد کر رہے تھے، گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس گرفتاری پر جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور کینیڈا نے ایک مشترکہ بیان میں مصر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مصری وزارت خارجہ کے مطابق مغربی ممالک کی جانب سے یہ بیان مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا۔
مصر/احتجاج
وکیل کی گرفتاری پر تنقیدکیوں کی؟ مصر کا مغربی ممالک سے احتجاج
Nov 07, 2017