لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن کی مسماری روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے پنجاب بھر کے تاریخی ریلوے سٹیشنوں کی تصاویر اوردیگر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے پاس تاریخی ریکارڈ موجود نہیں۔ ریلوے کے حالات ٹھیک کریں اس طرح ٹرینیں کیسے چلیں گی۔ فاضل چیف جسٹس نے ایس اے حمید ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ریلوے سٹیشن کی تاریخی حیثیت کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے ایڈوائزری کمیٹی اور صوبائی کمیٹی کو عدالتی معاونین کی سفارشات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔