ایرانی فوجی کمانڈمیں تبدیلی، بریگیڈیئر جنرل حسین نائب سربراہ مقرر

تہران (اے پی پی) ایران کے رہبرانقلاب اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئرجنرل محمد حسین دادرس کو فوج کا نائب سربراہ اور ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کو فوج میں کوآرڈینیشن کے شعبے کا سربراہ جبکہ ایڈمرل حسین خانزادی کو بحریہ کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد حسین دادرس کو اس عہدے پر مقرر کرنے کے اپنے حکم نامے میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ آپ سے امید ہے کہ ایران کی فوج کی انٹیلیجنس اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن