بیروت (این این آئی)لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے مستعفی ہونے سے افراتفری کے بعد تمام مقامی چینلوں نے مہمانانِ گرامی اور تجزیہ کاروں کے ذریعے اس پیش رفت کے دْور رس اثرات پر روشنی ڈالنا شروع کر دی ۔اس دوران لبنانی چینل کے ایک ٹاک شو میں میڈیا پرسن ولید عبود نے پروگرام کے دوران ہی حزب اللہ کے ہمنوا یونیورسٹی پروفیسر حبیب فیاض کو باہر نکال دیا۔