موتھائی یورپیئن چیمپئن شپ، ٹیم پاکستان کسٹم نے سونے کے چھ میڈلز حاصل کئے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کلکٹر کسٹمز پریونٹیو ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹم کی مارشل آرٹ ٹیم نے یونان میں موتھائی مارشل آرٹ یورپیئن چیمپئن شپ میں سونے کا چھ اورچاندی کے دو میڈل جیت کر تاریخ ساز کامیابی حاصل کی، چیمپئن شپ میں25 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا،پاکستان کسٹم کے غلام مصطفی نے سابقہ عالمی چیمپئن مہدی جلیل نواز کو شکست دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسٹم ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ساتھ دل وارث خان، فرزانہ خانم، کسٹم اسپورٹس کے انچارج کامل احمد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ان کا ادارہ کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے، اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سرگرم ہیں، اور جونیئر بچوں نے پاکستان کا نام روشن کرکے جو کامیابی حاصل کی ہے اس پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں اس کامیابی میں پاکستان کسٹم نے ان کو اسپانسر کرکے اپنا حقیقی رول پلے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کسٹم کے آربش خان، عبدالصمد، ادریس، یعقوب، جواد محمود، علی اظہر اور غلام مصطفی نے گولڈ، اشیل عیب خان اور رمیز خان نے چیمپئن شپ میں سلور میڈلا جیتنے میں کامیاب رہے۔ ٹیم آفیشل پاکستان کسٹم دل وارث خان کو کھلاڑیوں کی ریکارڈ کامیابی پر ورلڈ موتھائی فیڈریشن نے اپنا نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔دل وارث خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ تھائی فیڈریشن کو پاکستان سے بھی آپریٹ کیا جائے گا۔پاکستان کسٹم کرئیٹو مارشل آرٹ کوفرغ دینے کے لئے ملک گیر سطح پر حکمت عملی ترتیب دے گا۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے ایک کھلاڑی کو چین بھیج رہے ہیں جو نیپال یا ویت نام کے مارشل آرٹ پلیئر سے مقابلہ کرے گا ۔

ای پیپر دی نیشن