پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگو کرنیکے مترادف ہے: خواتین رہنما

لاہور(لیڈی رپورٹر) سیاسی خواتین نے پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اورلوڈشیڈنگ کیخلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکا ر ہے مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے اورلوگ طویل لوڈ شیڈنگ کی حالیہ لہر کے باعث شدید مشکلات میں گھرے ہیںمگر حکومت کواس کی کوئی پرواہ نہیں ۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگومیں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ گھرکی، فائزہ ملک اور مہرین راجہ نے کہاکہ مہنگائی کاجن بے قابو ہوگیاہے، غریب عوام کیلئے دووقت کی روٹی کاحصول مشکل ہوگیاہے تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدر منزہ حسن اور سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ پنجاب حکومت کے گڈگورننس کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے عوام خوار ہو رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کی ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی اور عافیہ سرورنے کہاکہ منافع خورسرگرم ہیںبتائیں غریب آدمی کہاںجائے۔ عوامی تحریک شعبہ خواتین کی صدر فرح ناز نے کہاکہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر لوگوںنے بجلی کے بل نذرآتش کرناشروع کردئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن