وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کر کے انہیں حکومتی امورپربریف کیا، پارٹی اموراورعوامی رابطہ مہم پرمشاورت اور سیا سی صورتحال ودیگراہم امورپرتبادلہ خیال۔ منگل کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پنجاب ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں نئی حلقہ بندیوں اورآئینی ترمیم کے معاملات پربات چیت کی گئی ۔ملاقات میں پارٹی اموراورعوامی رابطہ مہم اور احتساب عدالت میں ہونیوالی سماعت پر مشاورت کی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نواازشریف کوحکومتی امورپربریف کیا اور ملاقات میں سیاسی صورتحال ودیگراہم امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔