کراچی(نیوز رپورٹر)ملک میںکوئی بھی سانحہ رونماہوجائے یادہشت گردی کاکوئی واقعہ پیش آجائے توفوراًوزارت داخلہ اورصوبائی حکومتوںکی جانب سے میڈیاکوبیانات جاری کردیے جاتے ہیںکہ ملک بھرمیںسکیورٹی ہائی الرٹ اوراہم مذہبی،قومی رہنمائوںوشخصیات کوفول پروف سکیورٹی فراہم اوربڑھادی گئی ہے ،لیکن حقیقت میںمعاملہ بالکل ہی اس کے برعکس ہوتاہے،ان خیالات کااظہار صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی،جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمدحنفی ،سینئرنائب صدر مولانامحی الدین شاہ ،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ نے مرکزاہلسنّت میںہنگامی اجلاس کے بعد جاری اپنے بیان میں کیا،اجلاس میںکراچی ڈویژن سمیت تمام اضلاع کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی علامہ رب نوازحنفی نے کہاکہ ہمارے ملک میںکسی بھی سانحہ کے بعدیہ رسم بن گیاہے کہ سکیورٹی حوالے سے بڑے بڑے بلندوبانگ دعووںپرمبنی سرکاری بیانات داغ دیے جاتے ہیں،حال ہی میںپاکستان کے سب سے بڑے سیاستدان،استادالعلمائ،قائدجمعیت شیخ الحدیث مولاناسمیع الحق شہیدؒکوانتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا،میڈیاپرخبرآتے ہی کچھ دیربعدسرکاری بیانات داغنے کاسلسلہ شروع ہوگیاکہ ملک بھرمیںاہم مذہبی وقومی شخصیات کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔