12 ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

اسلام آباد (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 12ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کردیا۔ ریاست مدینہ کے قیام کے لئے علما کرام اور دینی طبقات کی مشاورت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم سے منگل کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین بھی موجود تھے۔ حکومت نے دو روزہ ختم نبوت انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امام کعبہ، جامعۃ الازہر کے وائس چانسلر، شام کے مفتی، عراق اور تیونس کے علماء کرام شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اتحادِ امت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی مہم کو تیز کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے آئندہ 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے وزیر اعظم کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، دھرنا قیادت سے معاہدے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشائخ اور علما کے ساتھ مسلسل بذات خود رابطے میں رہوں گا۔ ہم پرامن اسلام کے امیج کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حضورﷺ کی سیرت طیبہ کے پیغام کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پرامن اسلام کی تصویر کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...