نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون آئندہ سال شیڈول انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کریں گے، وہ 10 برس بعد دہلی کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد سے دہلی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ دھون کے بدلے میں دہلی نے آل رائونڈر وجے شنکر، سپنر شہباز ندیم اور ابھیشیک شرما کو ریلیز کیا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھون باصلاحیت اور میچ ونر کھلاڑی ہیں۔
آئی پی ایل 2019ئ، شیکھر دھون کی 10 برس بعد دوبارہ دہلی ڈیئر ڈیولز میں واپسی
Nov 07, 2018