نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ ادتیہ ناتھ تعصب سے باز نہیں آئے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع فیض آباد کا نام بدل کر ’’سری ایودھیا‘‘ رکھا جائے گا۔ فیض آباد نام کی تبدیلی کا مطالبہ ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد نے کیا تھا۔ ہندوئوں نے اس موقع پر بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ بھی کیا۔ ضلع فیض آباد فیض آباد اور ایودھیا دو ٹائونز پر مشتمل تھا۔ ضلع میں ایک ائرپورٹ اور میڈیکل کالج بھی تعمیر کیا جائے گا۔
اعلان
وزیراعلیٰ اترپردیش کا تعصب، ضلع فیض آباد کا نام ’’سری ایودھیا‘‘ رکھنے کا اعلان
Nov 07, 2018