اسلام آباد (آن لائن) ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پشن رفت، ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے ایک ارب 40کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے اہم شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ سے جعلی انٹریوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری سمیت ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درجن سے زائد رہنماؤں و اراکین کو ایف آئی اے نے12,13,14,15نومبر کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔ خالد مقبول صدیقی ،عادل صدیقی، محمد مزمل قریشی، محمد دلاور، افتخار عالم،عبدالوسیم، عظیم فاروقی، شیراز وحید اور دیگر رہنماؤں کو 12,13,14نومبر کو ایف آئی اے ہیڈکواٹر اسلام آباد طلب کیا گیا جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے وزیر قانون فروغ نسیم کو بھی 15نومبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
منی لانڈرنگ: خالد مقبول، فروغ نسیم، سبزواری سمیت ایم کیو ایم کے 14 رہنمائوں کو نوٹس
Nov 07, 2018