اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان نے آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے کے ردعمل میں توڑپھوڑ کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مظاہروں کے دوران 3دن میں نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے جلائو گھیرائو میں متاثرہ عوام کے نقصانات کی تلافی کیلئے نوٹس لیا۔
آسیہ کی بریت پر توڑ پھوڑ، چیف جسٹس نے 3 دن میں نقصان کی رپورٹ طلب کر لی
Nov 07, 2018