انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منشا بم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

Nov 07, 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) تھانہ جوہر ٹائون پولیس نے قبضہ مافیا ملزم منشا بم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے منشا بم کو جسمانی ریمانڈ کے بعد طلب کررکھا تھا۔ تھانہ جوہر ٹائون پولیس نے منشا بم کیخلاف چھ مقدمات درج کررکھے ہیں جبکہ پولیس نے دو مقدمات میں منشا بم کے اکٹھے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر فاضل عدالت نے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

مزیدخبریں