قید سے نکلنا چاہتی ہوں، رہائی میں مدد کریں، عافیہ کا عمران کو خط

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سفارتی ذرائع کے مطابق عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کر دی۔ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا۔ پیغام عافیہ صدیقی نے ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کو جیل میں ملاقات کے دوران دیا۔ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی۔ وزیراعظم میری رہائی میں مدد کریں۔ میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں۔ عمران خان ہمیشہ میرے ہیرو رہے ہیں۔ عمران خان کو اپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنا چاہئے۔ مجھے اغوا کرکے امریکہ لایا گیا تھا۔ امریکہ میں میری سزا غیرقانونی ہے۔ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کر دینی چاہئے۔ انہوں نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ایسے نہیں رہے۔ اسلامی قوانین میں توبہ کرنے والے کی غلطیاں معاف کر دی جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...