پاک بحریہ نے مادر وطن کیلئے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دیں: پرویز الہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاک بحریہ کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی ہلالِ امتیاز ملٹری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سوونیئرز بھی پیش کئے گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنگ ہو یا امن پاک بحریہ نے مادرِ وطن اور عوام کیلئے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں جو ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے اور پوری قوم انہیں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پاک بحریہ کی دعوت پر پارلیمانی وفد کے مجوزہ 12 روزہ دورہ کے پروگرام سے آگاہ کیا اور ان سے اس وفد میں شمولیت کیلئے رکن پنجاب اسمبلی کو نامزد کرنے کی درخواست کی جس کا سپیکر نے خیر مقدم کیا۔

ای پیپر دی نیشن