لاہور (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار) پاکستان میں ہندو برادری آج (بدھ) دیوالی منائے گی، اس سلسلہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں شام 7 بجے ہوگی۔ قائم مقام چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان، سیکرٹری بورڈ طارق وزیر مہمان خصوصی ہوں گے۔ سابق صدر زرداری نے دیوالی کے موقع میں کہا ہے کہ بین المذاہب آہنگی کو فروغ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا یہ عزم ہے کہ وہ مذہبی جنونیت اور منافرت کے خلاف لڑتی رہے گی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں آباد تمام غیر مسلموں کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے بانی اجداد کے نظریے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ان کے تحفظ اور ترقی کیلئے ہمیشہ کھڑی رہے گی۔
ہندو برادری آج دیوالی منائے گی پی پی مذہبی منافرت کیخلاف لڑتی رہیگی، زرداری‘ بلاول کے پیغام
Nov 07, 2018