عدلیہ مخالف انٹرویو کیس:فیصل رضاعابدی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست خارج

اسلام آباد(نامہ نگار ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں فیصل رضا عابدی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست خارج کر تے ہوئے ملزمان کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں عدلیہ مخالف انٹرویو کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے فیصل رضاعابدی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست خارج کردی،انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا اور کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن