اسلام آباد(شاہد اجمل/ نامہ نگار)اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن)کے سابق وزیر دانیال عزیز کو احتساب عدالت میں لیگی رہنمائوں سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا، جج ارشد ملک نے کمرہ عدالت سے باہر نکلوا دیا۔ میاں شہباز شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اور نیب حکام انہیں ججز گیٹ سے جوڈیشل کمپلیکس کے اندر لائے، عدالت میں میاں شہباز شریف کے چہرے پر پریشانی کے کوئی تاثرات نہ تھے۔ میاں نواز شریف جب احتساب عدالت آئے تو مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے لگائے ،مسلم لیگ(ن) کے سینیر رہنماء عدالت میں موجود رہے ان میں چوہدری عابد رضا، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی، مشاہد حسین سید ،احسن اقبال، انجم عقیل خان، زاہد حامد، میاں جاوید لطیف، عابد شیر علی، مرتضیٰ جاوید عباسی، میاں جاوید لطیف،ملک ابرار احمد، طاہرہ اورنگزیب، سینیٹر عباس آفریدی، سینیٹر مصدق ملک، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سینیٹر سلیم ضیائ، سینیٹر چوہدری تنویر، سینیٹر پرویز رشید، ناصر بٹ، ربنواز عباسی ودیگر شامل ہیں۔
دانیال عزیز کو لیگی رہنماؤں سے عدالت میں ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا، عدالت نے باہر نکال دیا
Nov 07, 2018