عسکری بینک اور پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی (PMRC) کے مابین ماسٹر ری فنانس معاہدے پر دستخط

لاہور (پ ر) عسکری بینک اور پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی (PMRC) کے مابین ماسٹر ری فنانس معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے کے تحت PMRC عسکری بینک کو ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کیلئے مقررہ شرح پر طویل مدتی فنڈنگ مہیا کرے گی۔ عسکری بینک کے گروپ ہیڈ، برانچ بینکنگ جناب راشد نواز ٹیپو اور PMRC کے منیجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو جناب آر کے روپن نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر جناب عابد ستار (صدر و چیف ایگزیکٹو عسکری بینک)، جناب رحمت علی حسنئی (چیئرمین PMRC) اور ورلڈ بینک، عسکری بینک اور PMRC کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ PMRC کے سی ای او، جناب این کے روپن نے کہا کہ PMRC کا قیام خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقات کیلئے ہاؤسنگ فنانس تک رسائی کو بہتر بنانے کے حکومتی مقصد میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جنہیں سود کی شرح میں اُتار چڑھاؤ سے غیرمشروط، مستحکم اور مقررہ شرح کے ساتھ طویل مدتی ہاؤسنگ فنانس کی ضرورت ہے۔دوسری جانب پاکستان کے بڑے بنکوں کے کسٹمر ڈیٹا کی سکیورٹی خلاف ورزی پر مبنی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی روشنی میں، عسکری بنک اپنے صارفین کو یقین دلاتا ہے کہ بنک میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور تمام صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے۔

ای پیپر دی نیشن