لاہور (پ ر) اوپو کی A سیریز کے اسمارٹ فونز بڑی بیٹری اور کم قیمت کے ساتھ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ اوپو کے نئے A7اسمارٹ فون میں دو اہم فیچرز میں بہتری لائی گئی ہے۔ ان میں 13 + 2 میگا پکسل کے ڈوئل ریئر کیمرے اور 16 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے کے ساتھ 4230 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے۔ A7اسمارٹ فون اسکی Aسیریز کے بالکل نئے اسمارٹ فون کے طور پر متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس میں بیک کور پر پریمیئم ٹیکسچر اورفرنٹ واٹر ڈراپ اسکرین ہے۔ کم لاگت کا اسمارٹ فون گلیئرنگ گولڈ اور گلیز بلیو کے دو خوبصورت رنگوں کے ساتھ جدید ڈیزائن کا حامل اسمارٹ فون ہے۔ اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "اوپو کے پورٹ فولیو میں نئی سیریز صارفین کی روزمرہ زندگیوں میں مزید آسانی اور سہولت لیکر آرہی ہے۔ ڈوئل کیمرا، پہلے سے بڑی اسکرین اور بھرپور بیٹری لائف کے ساتھ صارفین اب اپنے روزمرہ کے کام چارجنگ کی پروا کئے بغیر آسانی سے کرسکیں گے۔ اوپو A7تمام سہولیات کا واحد حل ہے جس میں بہترین فیچرز کے ساتھ کم قیمت میں بہترین ڈیزائن ہے۔" اوپو نے ہمیشہ اسمارٹ فون کو محض رابطہ کا ذریعہ بنانے پر یقین رکھنے کے بجائے اسے آرٹ کا شاہکار بنانے پر کام کیا ہے۔ اسکی اسکرین پر ایک چھوٹے قطرے کی شکل کا نشان ہے، اسی لئے اسے واٹر ڈراپ اسکرین کہا جاتا ہے، یہ پانی کے قطرے سے ماخوذ ہے جسے دیکھنے سے لگتا ہے کہ یہ بس گرنے والا ہے۔ قدرتی اور معمولی ابھرے ہوئے واٹر ڈراپ ڈیزائن اسمارٹ فون مارکیٹ میں انتہائی خوبصورت نشان کے طور پر بڑے پیمانے پر پسند کیا جا رہا ہے۔
جدید ڈیزائن اور سوپر فل اسکرین کے ساتھ OPPO کا A7 اسمارٹ فون تیا ر
Nov 07, 2018