سنوکر کی عالمی جنرل کونسل کا اجلاس 24 نومبر کو میانمر میں ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)سنوکر کی عالمی جنرل کونسل کااجلاس 24 نومبر کو میانمر میں منعقد ہوگا ،جس میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت قطر سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل سنوکر فیڈریشن کے صدر مبارک الحیات کریںگے۔ اجلاس میں 55 ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن