ہائر سیکنڈری سکول ڈونگہ بونگہ نے دانش سکول چشتیاں کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

ملتان(سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ ھائر سکنڈری سکول ڈونگہ بونگہ نے دانش سکول کرکٹ ٹیم چشتیاں کو 8 وکٹوں سے شکشت دے دی.دانش سکول کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر122 رنز بنائے۔ اسرار خان 40 رنز بنا کر نمایاں رھے.ڈونگہ بونگہ ھائر سکنڈری سکول ٹیم کی جانب سے محمد سمیع اللہ محمد مذمل, یاسر جوئیہ اور خددادا جوئیہ نے بالترتیب 2,2,3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا. فاتح ٹیم نے مطلوبہ ھدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا. محمد مذمل اور ضیاالحق بالترتیب 48 اور 50 رنز بنا کر نمایاں رھے.میچ کے مہمان خصوصی ملک شفیق نے چٹان کی جانب سے گورنمنٹ ھائر سکنڈری سکول ڈونگہ بونگہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی اور -/5000 روپے نقد انعام دی۔ اس موقع پر پرنسپل محمد حسین اور کوچ   اعظم وٹو بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن