عدلیہ مخالف انٹرویو کیس ،فیصل رضاعابدی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست خار ج

Nov 07, 2018

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں فیصل رضا عابدی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست خارج کر تے ہوئے ملزمان کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں عدلیہ مخالف انٹرویو کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے فیصل رضاعابدی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست خارج کردی،انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا اور کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں