ملک کو شان مصطفیٰ کے علمبر دار حکمرانوں کی ضرورت ہے: سراج الحق

Nov 07, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے تحریک حرمت رسول ﷺ شروع کردی ہے جس میںچترال سے لے کر کراچی تک عوام کو بیدار کیا جائے گا۔ ناموس رسالت پر غیرت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ملک کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو خود شان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے علمبردار ہوں۔ حکمران معیشت کی بہتری اور خوشحالی کی باتیں اور اعلانات بہت کرتے ہیں مگر عملاً کچھ کرنے کو تیار نہیں ۔ حکمرانوں کو ادھر ادھر دیکھنے اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے اللہ کے در پر جھکنا چاہیے تھا ۔نئے پاکستان میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ نیا اور بڑاکشکول لے کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھیک مانگنے جارہے ہیں ۔نوجوانوں میںمایوسی پیداہو رہی ہے ۔کلمہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں میڈیا کو فحاشی و عریانی دکھانے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع بونیرمحمد حلیم باچا کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے نومنتخب امیر ضلع محمد حلیم باچا سے حلف لیا۔

مزیدخبریں