اسلام آباد (نیوز یسک )عسکری بینک اور پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی کے مابین ماسٹر ری فنانس معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔ اس معاہدے کے تحت عسکری بینک کو ہائوسنگ فنانس کے فروغ کے لیے مقررہ شرح پر طویل مدتی فنڈنگ مہیا کرے گی۔ عسکری بینک کے گروپ ہیڈ ، برانچ بینکنگ جناب راشد نواز ٹیپو اور کے منیجنگ ڈائریکٹر چیف ایگزیکٹیو جناب آر کے روپن نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پرجناب عابد ستار (صدر و چیف ایگزیکٹیو عسکری بینک ) ،جناب رحمت علی حسنئی اور ورلڈ بینک ، عسکری بینک اورکے نمائندگان بھی موجود تھے۔ سی ای او ، جناب این کے روپن نے کہا کہ کا قیام خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے ہائوسنگ فنانس تک رسائی کو بہتر بنانے کے حکومتی مقصد میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، جنہیں سود کی شرح میں اتار چڑھائو سے غیر مشروط ،مستحکم اور مقررہ شرح کے ساتھ طویل مدتی ہائوسنگ فنانس کی ضرورت ہے ۔